GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، بڑا ڈکیٹ گینگ پکڑ لیا

گوجرانوالہ : سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کے احکامات کے پیش نظر، ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی زیر قیادت ڈی ایس پی سی آئی عمران عباس چدھڑ کی زیرسرپرستی سی آئی اے گوجرانوالہ کی پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث و مطلوب دو ڈکیٹ گینگز کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے دوران ابتدائی تفتیش ملزمان سے 11 لاکھ روپے سے زائد نقدی ، 1 عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125، تین عدد موبائل فونز ، دو عدد پسٹل معہ درجنوں زندہ روند اور دیگر گھریلو سامان برآمد کرلیا ۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں عادل علی پرویز قوم ملک سکنہ ضلع گجرات، جاوید ولد عید قوم رحمانی، غضنفر عرف ظفر ولد لطیف قوم بھٹی سکنہ جامکے چٹھہ ، گلفام اور نور عرف نورا شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے ڈویژنل ایس پی ایز اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو خصوصی احکامات جاری کیے۔ احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے سب انسپکٹر بلال فاروق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عثمان رفیق و دیگر ان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور پولیس ٹیموں کی خود سپرویژن کی ۔ پولیس ٹیموں نے رہزنی و ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا۔

علاوہ ازیں مدعی مقدمات سے رابطہ کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تھانہ علی پور چٹھہ ،تھانہ سول لائن، تھانہ سیٹلائٹ ٹاون، تھانہ اروپ اور گوجرانوالہ کے مضافات میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری پر مدعی مقدمات، سماجی و سیاسی شخصیات ،تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ راہزن اور ڈکیٹ معاشرے کا ناسور ہیں۔ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ مجرمان کو اپنی روش بدلناہوگی۔ ملزمان کو راہ راست پر لانے اور امن کے قیام کے لیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی ہر صورت حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کرکے شہریوں کو واپس لوٹائیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی عمران عباس چدھڑ اور ان کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×