GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں آٹھ جگہوں پر ٹریفک آگاہی کیمپس کا انعقاد

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ضلع بھر میں آٹھ مقامات پر ٹریفک آگاہی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ٹریفک آگاہی کیمپس لگانے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا ہے،کیمپس میں موجود عملہ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس،بروشرز، ماسکس،پھول وغیرہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی یہ مہم دو ہفتہ جاری رہے گی،اس موقعہ پر سی ٹی او گوجرانوالہ محمد آصف صدیق نے کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات کے تحت سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا ھے۔کیمپس لگانے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا ہے،ھماری غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ھم بے شمار جانیں ضائع کر دیتے ہیں،ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ھمارا مقصد حادثات پر قابو پانا ھے۔ہیلمٹ کی افادیت،ون وے کی خلاف ورزی،کم عمری میں ڈرائیونگ بارے شہریوں کو روشناس کرنا بے حد ضروری ہے۔سی ٹی او گوجرانوالہ کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ چند دنوں میں نئے آن لائن ٹریفک چالان ادائیگی نظام پر منتقل ھو رھی ھے،ٹریفک آگاہی کیمپس کے ذریعے شہریوں کو نئے نظام بارے بھی بتایا جا رہا ہے۔ھم شہریوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ٹریفک پولیس آپ کی معاون،مددگار اور دوست ھے.ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور ھماری زندگیوں کو مخفوظ بنائیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×