GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام پی ایچ اے آفس میں ٹریفک قوانین سے آگاھی بارے ورکشاپ

گوجرانوالہ۔ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام پی ایچ اے آفس میں ٹریفک قوانین سے آگاھی بارے ورکشاپ،لیکچر کا اہتمام کیا گیا،ورکشاپ میں چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق،ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سہیل فاضل سمیت دیگر سرکل افسران،ایجوکیشن ونگ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید،وائس چیئرمین پی ایچ اے علی شبیر مہر سمیت تمام پی ایچ اے سٹاف نے شرکت کی۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے پی ایچ سٹاف کو ٹریفک قوانین سمیت نئے ٹریفک چالان آن لائن پیمنٹ کے نظام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سی ٹی او گجرانوالہ آصف صدیق کا کہنا تھا کہ آج کی ورکشاپ ٹریننگ منعقد کرنے کا مقصد تمام ملازمین و سٹاف کو ٹریفک قوانین سے روشناس کرواناھے۔منظم ٹریفک مہذب قوموں کا چہرہ ھوتی ھے۔کم عمری میں ڈرائیونگ،ھیلمٹ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ عام ھے۔سڑک پر سفر کے دوران ذرا سی غفلت بڑے حادثے کا باعث بنتی ھے،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی ٹریفک آگاہی مہم قابلِ ستائش ہے،اس عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے۔حادثات کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت انفورسمنٹ ضروری ہے۔چیئرمین پی ایچ اے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے ساتھ مشترکہ طور پر پی ایچ اے گوجرانوالہ ٹریفک آگاھی مہم میں بھرپور ساتھ دے گی۔ ٹریفک آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس میں ٹریفک شعور بیدار کرنا انتہائی ضروری ھے۔ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے نئے نظام آن لائن پیمنٹ سے شفافیت بھی اور سہولت بھی ہو گی۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ شہریوں کی سہولت کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×