سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا شہریوں کی سہولت کے لئے اھم اقدام
سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے آج سے باقاعدہ ٹریفک چالان کی آن لائن پیمنٹ سسٹم کا اجراء کر دیا
شہری اب اپنے موبائل میں موجود موبائل ایپ کے ذریعے موقعہ پر ھی چالان ادا کر سکیں گے
سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے گوجرانوالہ میں آن لائن ٹریفک چالان ادائیگی سلسلہ آج سے شروع کر دیا گیا۔اب شہری اپنے کاغذات جمع کروانے کی بجائے موقعہ پر ھی ٹریفک چالان ادا کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق نے ٹریفک آگاہی مہم کے لیے لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ میں پی ٹی آئی رہنماء چوھدری صدیق مہر کا ٹریفک آگاہی مہم میں شامل ھونے پر شکریہ ادا کیا۔ٹریفک پولیس کی خدمات کے اعتراف میں پی ٹی آئی رہنماء کی جانب سے چھتریاں اور ماسکس فراھم کئے گئے۔اس موقعہ پر چوھدری صدیق مہر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نے کرونا وباء میں بطور فرنٹ لائن فورس اور دھوپ گرمی کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پہ ھمارے لئے کھڑی ھوتی ھے۔بلاشبہ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔سی ٹی او گوجرانوالہ نے اس موقعہ پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ شہریوں کو سڑک اور سفر میں ھر ممکن سہولت دے گی۔مزید یہ کہ آن لائن ٹریفک چالان پیمنٹ سسٹم شہریوں کے لئے بہت بڑی سہولت ھے۔شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔