GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ محمد آصف صدیق کے احکامات کے تحت سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا ھے۔

ہیلمٹ کی افادیت،ون وے کی خلاف ورزی،اور کم عمر ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین سے آگاھی دی جائے گی

ٹریفک قوانین سے آگاھی کا یہ سلسلہ دو ہفتہ جاری رہے گا۔

گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر آصف صدیق کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا،مہم کے دوران شہریوں کو ھیلمٹ کی افادیت،کم عمری میں ڈرائیونگ کرنا،ون وے کی خلاف ورزی اور دھواں دینے والی گاڑیوں بارے معلومات فراہم کرنا ھے۔مہم کے آغاز پر پورے شہر کو سٹیمرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا ہے،سٹیمرز پر شہریوں کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تنبیہ کی جا رہی ھے۔مہم کے دوران شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جا رھی ھے۔اس موقع پر سی ٹی او آصف صدیق کا کہنا تھا کہ ہفتہ آگاہی کے دوران شہریوں کے چالان کم اور پیارزیادہ کیا جائیگا،زیادہ تر خادثات کی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا،ون وے کی خلاف ورزی اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنا ھے،مہم شروع کرنے کا مقصد حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنااور شہریوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کی راہنما معاون، محافظ، ساتھی اور دوست ہیں سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا سٹاف خوش اخلاقی اور حسن سلوک پر عمل پیرا ہے،اگاہی مہم کا مرکزی کیمپ جی ٹی روڈ اقبال کٹ پر قائم کیا گیا ھے، کیمپ ہائے میں متعلقہ سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو تعینات کیا گیا ہے جو مہم کے دوران شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں گے اور عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×