GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب صحت گوجرانوالہ

سکول کھلتے ہی بچوں میں کورونا کیسز بڑھ گئے، ضلع گوجرانوالہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

سکول کھلتے ہی بچوں میں کورونا کیسز بڑھ گئے
پنجاب بھر میں پہلے 3 دن میں 34 بچے کورونا وائرس کا شکار
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں 24 طلبہ، ننکانہ صاحب میں 7 بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بھکر میں 1 بچہ، ایک سکول ملازم اور لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول شاہ کوٹ اور گریثزن سکول ننکانہ صاحب کو بند کر دیا گیا۔
ضلع گوجرانوالہ میں بھی مختلف سکولوں میں بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اب تک 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ
13796 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دو سے زائد بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سکول کو 5 دن کے لیے بند کر دیا جائے گا اور متاثرہ بچوں کے گھر والوں کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×