GW TV

Gujranwala Based News

صحت

سول ڈیفنس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے گئے

گوجرانوالہ : کرونا وائرس سے آگاہی کیلئے سول ڈیفنس کے زیر اہتمام شہریوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے گذشتہ روز ڈویژنل وارڈن شکیل افضل انصاری کی قیادت میں گروپ وارڈن عرفان مغل، محمد حسین چیمہ، سرفراز بٹ، وحید احمد، ذوالفقار احمد انصاری ودیگر نے ڈی سی گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر باغبانپورہ چوک میں شہریوں کو کرونا وائرس کی آگاہی کیلئے کیمپ لگایا اور شہریوں میں ماسک ودینی ٹائزر تقسیم کئے ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس شکیل افضل انصاری نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے کرونا وباء میں سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے بہترین کردار ادا کیا ڈی سی گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس کے رضا کار اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×