GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب گوجرانوالہ

سول ڈیفنس گوجرانوالہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگئی

گوجرانوالہ: سول ڈیفنس گوجرانوالہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگئی سید توصیف رضا سی ڈی او سول ڈیفنس گوجرانوالہ ۔
نوجوان جوق در جوق اس میں شامل ہورہے ہیں ساجد بھٹی پوسٹ وارڈن۔


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سول ڈیفنس گوجرانوالہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگئی،سید توصیف رضا
سی ڈی او سول ڈیفنس سید توصیف رضا کا کہنا تھا کہ چیف وارڈن سول ڈیفنس حاجی نوید انصاری کی سرپرستی میں
سول ڈیفنس گوجرانوالہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آنا خوش آئند بات ہے جو کہ چیف وارڈن کا دن رات سول ڈیفنس
کے لئے محنت کا نتیجہ ہے سول ڈیفنس کے آٹھ ہزار نوجوان جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور ملک وقوم کی خاطر
ہر قسم کی قربانی دینے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ہر وقت تیار اور مستعد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں
نے ہمراہ ساجد بھٹی پوسٹ وارڈن اپنے آفس میں آئے صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ کیا انہوں نے کہا کہ
سول ڈیفنس گوجرانوالہ میں ایک نئی پہچان بن گئی ہے نوجوان جوق در جوق اس میں شامل ہورہے ہیں اور اپنے
ملک کے لئے کچھ کر گزرنے کے عزم کے تحت اس کے رکن بن رہے ہیں موجودہ ہنگامی حالات میں سول ڈیفنس
کے ہزاروں جوانوں نے آرمی پولیس اور رینجر ودیگر اداروں کے ساتھ مل کر بہترین طریقے سے اپنے فرائض سرانجام
دیئے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×