GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ضعیف العمرخاتون کی درخواست پر عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل

ضعیف العمرخاتون کی درخواست پر عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل

ضعیف العمرخاتون کی درخواست پر عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے سیل کیا گیا کلینک چور دروازے سے چلایا جانے لگا گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) بیٹے کے علاج میں غفلت برتنے پر ستر سالہ خاتون کی درخواست پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے سیل کیا گیا عطائی کا ہسپتال مالکان نے دیوار توڑ کر دروازہ لگا کر مریضوں کو ایڈمٹ کرنا شروع کر دیا صوبائی وزیر صحت نوٹس لیں، تفصیل کے مطابق قلعہ میاں سنگھ کی رہائشی ستر سالہ اختر بی بی نے اسکے پچیس سالہ بیٹے عثمان کے علاج معالجہ میں غفلت برتنے پر مغل چک میں عطائی شبیر کے عبدالحق میموریل ہسپتال کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ،صوبائی وزیر صحت ،صوبائی محتسب اعلیٰ سی او ہیلتھ گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو درخواستیں دیں جس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالحق میموریل ہسپتال کو سیل کر دیا، ہسپتال کے مالک عطائی شبیر نے دیوار توڑ کر دروازہ لگا کر اس راستے سے ہسپتال میں مریضوں کو ایڈمٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اختر بی بی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×