GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

وزیر اعلی ٰپنجاب کا کرونا ڈیوٹی پر متعین ریسکیورز کیلئے ہیلتھ پروفیشنل کےمساوی خصوصی الاؤنس کا اجراء

گوجرانوالہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرونا ڈیوٹی پر متعین ریسکیورز کیلئے ہیلتھ پروفیشنل کےمساوی خصوصی الاؤنس کا اجراء۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو گوجرانوالہ کے طابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کوسراہا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ الاؤنس کااجراء محنتی ریسیکورز کی حوصلہ افزائی کاسبب بنے گا۔اس مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈی ای او ریسکیور نے مزید بتایا کہ ریسکیو ضلع گوجرانوالہ میں 462 سے زائد کرونا مریضوں کی شفٹنگ اور170 ممکنہ کرونا مریضوں کو کرونا پروٹوکول کے تحت تدفین کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب ایمرجنسی سروس کرونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشکور ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×