GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے منتخب ن لیگ کے رکن پنجا ب اسمبلی اشرف انصاری اور ان کے بھائی  یونس انصاری کی ملاقات دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اور گوجرانوالہ کے ایشوز سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے۔  وزیر اعلی عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا  کہ  گوجرانوالہ میں صحت و تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،گوجرانوالہ کے سیوریج مسئلے کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا  کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×