GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ وزیرآباد

گوجرانوالہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاہیڈخانکی کا دورہ۔

گوجرانوالہ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خانکی ہیڈ آمد: خانکی ہیڈ ورکس پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیےکئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ کو خانکی ہیڈ ورکس اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔


"متعلقہ محکموں اور اداروں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ پنجاب کے دیگرہیڈورکس کا بھی دورہ کروں گا۔”
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

▪︎ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دریائے چناب پر نیا خانکی بیراج تعمیرکیا گیا ہے جس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 21 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
▪︎نیا خانکی بیراج تعمیر ہونے سے لوئر چناب کینال میں 12 ماہ 11500 کیوسک تک پانی کا بہاؤیقینی بنایا جا سکے گا۔
▪︎4680 کلومیٹر طویل نہری نظام کے 2925 چینلزکو بلا تعطل پانی مہیا ہو سکے گا۔
▪︎وزیر آباد سے خانکی بیراج تک27 کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے۔
▪︎خانکی بیراج کے قریب بنیادی مرکز صحت اورعوام کی تفریح کے لئے پارک بنایا گیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×