GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ گوجرانوالہ

‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کے انتظامی ، تربیتی اور آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔

‏جنرل قمر جاوید باجوہ نے براق کمبیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا ۔ اس کمپلیکس کا مقصد تکنیکی عناصر سمیت عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور جارحانہ آپریشنز میں نرکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے استعداد کار کو بہتر بنانا شامل ہے
‏آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشنز کی مربوط تربیتی مشق بھی دیکھی ۔ مشق میں آرمڈ ، آرٹلری ، انجینئرز اور میکنائزڈ انفنٹری سمیت تمام عناصر نے آپریشنل کمبیٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور ٹروپس کے اعلی عزم اور حوصلے کی تعریف کی

‏کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×