GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، تربیتی مشقوں کا جائزہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ
اور مرالہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو کورہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں آپریشنل،تربیتی اورانتظامی امورپر بریفنگ دی گئی۔
(آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے مرالہ ہیڈورکس پرتربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں روایتی اورجنگی آپریشنزکا عملی مظاہرہ کیا، آرمی چیف نےجوانوں کےاعلیٰ تربیتی معیارکوسراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے، جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے، ہرطرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترےگی، مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے ،ان شااللہ ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کابھی دورہ کیا، گوجرانوالہ پہنچنےپر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر نے استقبال کیا جس کے بعد آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں آگاہ کیاگیا، آرمی چیف کی کوروناوباپر قابو پانے میں آرمی میڈیکل کورکی تعریف بھی کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×