GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کمشنر گوجرانوالہ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس،تمام محکموں سے ایک ہفتے کے اندرایکشن پلان طلب کر لیا۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس،اجلاس میں محکموں اور ان کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کی آٹومیشن،سٹریٹیجک پلاننگ،شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور دیگر امور پر سربراہان سے تفصیلی تبادلہ خیال،تمام محکموں سے 1ہفتے کے اندرایکشن پلان طلب کر لیا،اپر چناب کینال،پی ایچ اے کو مزید ریسورس فل بنانے،جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ اور شہر کے پارکس و گرین بیلٹس کو دیگر محکموں سے مل کر عوام الناس کے لیے پُر کشش بنانے کے لیے کام کرنے کی بھی ذمہ داری سو نپ دی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)انجم ریاض سیٹھی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈاکٹر صفدر،اسسٹنٹ کمشنر ز(جنرل تنویر یاسین،سٹی عثمان سکندر،صدر ساریہ حیدر)،سی او کارپوریشن امجد ڈھلوں،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد مسعود فاروقا،سی ای او ایجو کیشن محمد افضل،ایم ڈی واسا فدا حسین،منیجر ورکشاپ جی ڈبلیو ایم سی احمد خورشید مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الطاف جگ،ایکسیئن محکمہ انہار،ڈی ایف سی ماجد خان،منیجر اوقاف رانا عبدالحلیم،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ،فوکل پرسن ڈینگی،کورونا و وبائی امراض ڈاکٹر معیز،محکمہ جنگلات،ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،جہاں کہیں فنڈز کی عدم دستیابی یا کوئی اور رکاوٹ درپیش ہے انہیں فوری طور پر آگاہ کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں،تمام پارکس میں لائٹس اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں،اس کے علاوہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت پھولدار اور موسمی پودے لگائیں،انہوں نے اپر چناب نہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہرایک ڈمپنگ پوائٹ جیسا منظر پیش کر رہی ہے،جو کہ گوجرنوالہ کی خوبصورتی میں اہم کردار ثابت ہو سکتی ہے لہذٰانہر کے دونوں اطراف صفائی ستھرائی کر کے خوبصورت پھلدار اور پھولدار پودے اور لائٹس لگائیں تا کہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے محکمہ واسا اور جی ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ دونوں محکمے مل کر کام کریں، ڈرین نالوں کی صفائی جلد از جلد مکمل کروائیں اور یکم جولائی سے مون سون کیمپ بھی لگائیں تا کہ مون سون بارشوں میں پانی کے نکاس کو ممکن بنایا جا سکے،اس کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں کی صفائی ستھرائی کو ممکن بنائیں۔انہوں نے محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اپنی موجودگی اور تعیناتی کو وسیع تر عوامی مفادات میں درست ثابت کریں اور محکمے کو آٹومیشن اور جدت کی طرف لانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر سے بہتر سروسز فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ا ور میں خود بھی شہر کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء اب ہم میں پھیل چکی ہے،اس سے صرف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے،تمام محکمے محکمانہ امور،حکومتی واجبات کی ریکوری کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کوکورونا سے محفوظ بنانے کے لیے اور وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مل کر کوشاں ہیں،اب تک حکومتی ہدایات کے مطابق اوقات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے،انجمن تاجران اور بزنس کمیونٹی کو بھی آن بورڈ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ میں نیا فنانشل سسٹم لایا جا رہا ہے جس سے پی ایچ اے میں وسائل کا درست استعمال اور شفافیت ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں 20پارکس کی لائٹیں خراب ہو چکی ہیں جنہیں مرحلہ وار درست کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×