GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کی طرف سے گوجرانوالہ میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا

گوجرانوالہ ( ڈویژنل بیورو حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے )شہزاد مہر صدر گوجرانوالہ ڈویلپرزنے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کی طرف سے گوجرانوالہ میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی غیر قانونی فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف کاروائی کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ماحولیاتی تحفظ کے پروگراموں پر عمل درآمد میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سالڈ ویسٹ اور آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لیے لازم ہے کہ شہریوں کی طرف سے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں گوجرانوالہ کے تاجر صنعت کار اور تمام شہری بھر پور تعاون کریں گے-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×