GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

اشیائے خورو نوش کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ اشیائے خورو نوش کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں اور ماہ فروری کے دوران 3571 گراں فروشوں کو 49 لاکھ 34 ہزار سے زائد نقد جرمانہ، 20 کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور 16 عادی گراں فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے- انہوں نے یہ بات صوبائی وزیر زر اعت حسین جہانیاں گردیزی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت منعقدہ ایک ویڈیو لنک اجلاس کے دوران بتائی- کمشنر نے بتایاکہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ترجیحات پر عمل درآمد کرتے ہو ئے عوام کو آٹا، چینی، گھی، آئل، دالیں، سبزیاں اور دیگر بنیادی اشیائے خورو نوش کی بآسانی،وافر اور مقررہ نرخوں پر دستیابی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہاہے اور من مانے نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف تمام انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر ادارے مسلسل کاروائیاں کر رہے ہیں – گوجرانوالہ ڈویژن میں ماہ فروری کے دوران ہونے والے ایکشن کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کمشنر نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 300 گراں فروشوں کو 5 لاکھ62 ہزار جرمانہ، ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گءي، گجرات میں ماہ فروری کے دوران 1038 افراد کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 19 لاکھ97 ہزار جرمانہ اور 4افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں – انہوں نے بتایاکہ سیالکوٹ میں 1224 گراں فر وشوں کو 9 لاکھ سے زائد جرمانہ، ایک ایف آئی آر اور 10 افراد کی گرفتاری، نارووال میں 305 افراد کو 5 لاکھ80 ہزار جرمانہ، 6 ایف آئی آرز، 3 گرفتاریاں،حافظ آباد میں 292 گراں فروشوں کو 4 لاکھ 35 ہزار جرمانہ، 7 ایف آئی آرز ایک گرفتار جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 412  گراں رفروشوں کو 4 لاکھ57 ہزار جرمانہ، ایک ایف آئی آر اور2 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی- کمشنر نے صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری پنجاب کو پنجاب ایپ پر موصولہ شکایات اور ان کے فوری حل کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی – انہوں نے بتایاکہ ڈویژن میں یکم جنوری سے لے کر اب تک گرا نفروشی کی 4167شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 4153 کو حل کر دیاگیاہے جبکہ 14 شکایات زیر کاروائی ہیں –  انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 1286 میں سے 1284، گوجرانوالہ میں 1110  میں سے1108، گجرات میں 664 میں سے657، منڈی بہاؤالدین میں 521 میں سے519،، حافظ  آباد میں 345 میں سے 344 جبکہ نارووال میں تمام 241 شکایات حل کر دی گئی ہیں – کمشنر نے صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کو یقین دہانی کرائی کہ گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز  ٹھو س کاروائی جاری رکھی جائے گی اور اشیائے خورو نوش کے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد اور ان کی بآسانی و افر دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا- 

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×