GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب

اسسٹنٹ  کمشنر آفس سمبڑیال میں مختلف وفاقی محکموں سے متعلقہ عوامی شکایات سنی گئیں

 گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز کی ہدایت کے تحت گوجرانوالہ ریجن کے انچارج وایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے اسسٹنٹ  کمشنر آفس سمبڑیال میں مختلف وفاقی محکموں سے متعلقہ عوامی شکایات سنیں، جن میں گیپکو، سوئی گیس، نادرا اورپوسٹ آفس کے دفاتر شامل تھے- اس سلسلہ میں کل پچاس شکایات سنی گئی جن میں سے36  شکایات کنندگان کو موقع پر ہی فراہم کیاگیا- باقی 14 شکایات اگلی تاریخ تک موخر کردی گئیں – ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات سننے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے- اس موقع پر موجود لوگوں نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اورایڈوائزر وانچارج سید طاہر شہباز کا شکریہ ادا کیا-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×