GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)حکومت کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن سنٹرقائم کرکے رجسٹریشن کاؤنٹر اور 10بیڈ لگاکر ایس او پیز کے مطابق دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں 60اور60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے بتایاکہ تحصیل بھر کے دیہاتوں میں آگاہی کے سلسلہ میں فیلڈ اسسٹنٹ اور پٹواریوں کے ذریعے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس موذی مرض سے بچا جا سکتاہے،عوام الناس غیرضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اورہجوم والی جگہ پرجانے سے پرہیز کریں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مقصود مان نے بتایاکہ بزرگ افراد اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں،انکی رجسٹریشن کرکے انہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگاکر 30منٹ سنٹرمیں اپنی نگرانی میں رکھاجائے گا جہاں ڈاکٹرو دیگر سٹاف موجود ہوگا۔ویکسین دوحصوں میں مکمل ہوگی،پہلی ویکسین کیلئے جس موبائل نمبر سے رجسٹریشن کی ہوگئی اُس موبائل پر دوسری ویکسین کیلئے تاریخ کاایس ایم ایس محکمہ صحت کی طرف سے وصول ہوگا۔بزرگ افراد وقت بچانے کیلئے گھر سے آتے وقت اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر ایس ایم ایس کرکے آئیں تاکہ انہیں رجسٹریشن کیلئے انتظار نہ کرنا پڑے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×