GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے مہلک وائرس سے محفوظ رہیں لوگ انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں

نوشہرہ ورکاں ! کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے مہلک وائرس سے محفوظ رہیں لوگ انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے ماتحت اداروں کے سربراہان، تجارتی نمائندوں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میٹنگ کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ بازار صبح سات بجے سے لیکر شام چھ بجے تک کھلے گے،ہفتہ اتوار کو پنکچر شاپس،ملک شاپس،ایگری کلچر ورکشاپس،کریانہ، چکن،گوشت، سبز ی وپھل،تندور، ہوٹلز، میڈیکل سٹورز،ہسپتال ڈسپنسریزکے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے اس کے علاوہ تمام کاروبا شام چھ بجے بندہونگے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے،ہوٹل،فاسٹ فوٹ پوائنٹ صرف ہوم ڈیلیوری فراہم کر سکیں گے، میرج ہال،مارکیزمیں ان ڈورسروس بند ہو گی،3سو افراد تک کے فنکشن کی صرف ڈے ٹائم آؤٹ ڈورسروس کی اجازت ہوگی اور ایک وقت میں صرف ایک فنکشن کی کیاجائے گا۔ خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ اور سیل کروانے کے علاوہ مقدمہ بھی درج کروایاجائے گا، تمام پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے،سکولز کو امتحانات یا کسی دیگر وجہ سے کھولنے کی اجازت نہ ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی اور نوکھر میں انتظامی امور کے لیے ڈیوٹیاں سونپ دیں ہیں، انکا کہنا ہے کہ تاجران انتظامیہ سے تعاون کریں ایس او پی پر عمل کریں اور بلا وجہ انہیں کوئی ملازم پریشان نہیں کریگا انسانی صحت اور زندگی کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اچھے ظرف کا مظاہرہ کریں۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بچوں کی بہتری کیلئے عملدرآمد یقینی بنائیں،خلاف ورزی پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×