گوجرانوالہ : پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل میں کورونا وائرس کا معاملہ، گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل آغا ذوالقرنین حیدر میں کوروناوائرس کا معاملہ۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق
کورونا سے متاثرہ ہیڈ کانسٹیبل آغا ذوالقرنین حیدر کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔
اور آغا ذوالقرنین حیدر کے علاج معالجہ کے لئے مناسب انتظامات کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ اہلکار کا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تصدیق ہونے پر مناسب علاج معالجہ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حسب ضابطہ طبی امداد اور سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر جوانوں کی ویلفیئر کی جا رہی ہے۔