GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کرپٹ پٹواری ہٹاؤ تحریک زور پکڑ گئی ‘جگہ جگہ احتجاجی بینرزلگ گئے

ارشد جاوید ملہی کے کروڑوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے ‘شہریوں کی اپیل
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) کرپشن کی شکایات پر پٹوار سرکل لدھیوالہ کے معطل ہونے ولے پٹواری کی سیاسی دباو پر دوبارہ تعیناتی کے خلاف سماجی تنظیموں نے احتجاجی بینر لگا دیئے ‘ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا’ تفصیل کے مطابق اراضی فرد اور انتقال رجسٹری کی مد میں لوگوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کرنے کی شکایات ثابت ہونے پر چار ماہ تک معطل رہنے والے سرکل لدھیوالہ کے پٹوار ارشد جاوید ملہی کی بحالی اوردوبارہ لدھیوالہ پٹوار سرکل میں تعیناتی کے خلاف سٹیزن کونسل ،تنظیم مغلیہ ،خدمت کمیٹی ،تنظیم رفاع عامہ نے لدھیوالہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کے خلاف احتجاجی بینر لگا دیئے ہیں اس حوالے سے سماجی تنظیموں کے عہدے داروں عبدالرئوف مغل ،محمد اسلم ڈھلوں ،اکرم سلطانی ،امجد مغل ،افضل وڑائچ نے کہا کے سہیل اشرف گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر نہیں ہیں بلکہ وہ تحریک انصاف کے ڈپٹی کمشنر ہیں اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے احکامات پر عمل کرتے ہیں ‘قیصر سیٹھی ،امجد انصاری تنویر علی نے کہا کے ارشد جاوید ملہی کے کروڑوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے کہ وہ کیسے بنائے گئے ہیں اور اگر ارشد جاوید ملہی کو پٹوار سرکل لدھیوالہ سے فی الفور تبدیل نہ کیا گیا تو اسکی کرپشن کے ڈسے ہوئے ہزاروں افراد ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیں گے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×