GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 30 دوکاندار گرفتار

نوشہرہ ورکاں ! مقامی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن 30 دوکاندار گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او چوہدری ہاشم محمود گوجر کی ہدائت پر ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی نے پولیس فورس کے ہمراہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے تیس سے زائد دوکانداروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مشکل کے اس وقت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش نہ کریں اگر تاجروں نے امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×