GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

جعلی اور خو د ساختہ اینٹی کرپشن تنظیمیں بنانے والوں کے خلاف ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن شروع

گوجرانوالہ : جعلی اور خو د ساختہ اینٹی کرپشن تنظیمیں بنانے والوں کے خلاف ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن شروع

ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہرنفیس کے حکم پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی زیر نگرانی ہونے والی کاروائیوں میں جعلی اینٹی کرپشن تنظیم کے تین عہدیداران گرفتار کر لئے گئے ہیں – ریجنل ڈائریکٹر نے ان خود ساختہ تنظیموں کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم پر اینٹی کرپشن فورس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین بلال رانا، کو آرڈینیٹر چودھری علی رضا اور ممبر عاطف محمود کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے- انہو ں نے بتایاکہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو ایسی خود ساختہ اور جعلی تنظیموں کے حوالہ سے بہت سی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض با اثر افراد نے اینٹی کرپشن کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تنظیمیں بنائی ہو ئی ہیں جو تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سے بھاری ر قوم وصول کرکے ان کو تعارفی و شناختی کارڈ جاری کر رہی ہیں – انہو ں نے مزید بتایاکہ ان فرضی تنظیموں کے کارڈ ہولڈر اور عہدہ داراینٹی کرپشن کا نام استعمال کرتے ہوئے سرکاری محکموں اور افسران کو مرعوب کرنے اور سادہ لو ح افراد سے بھاری رقوم بٹورنے میں مصروف تھے- انہو ں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ایسی تنظیموں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں کاروائی کا حکم دیا ہے جس کی تعمیل کرتے ہوئے گوجرانوالہ ریجن میں ان تنظیموں کے عہدیداران کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں – انہوں نے عوام الناس اور سرکاری اداروں کو ایسی خود ساختہ تنظیموں اور عہدہ داران سے خبر دار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں شکایات فوری طور پر اینٹی کرپشن کے مجاز افسران کے نوٹس میں لا ئی جائیں تاکہ ایسے نوسر بازوں کا قلع قمع کیاجا سکے-

Comment

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×