GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں شیخ عبدالرحیم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں شیخ عبدالرحیم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں شیخ عبدالرحیم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوچکا ہے جس می ملک کی لوکل سطح پر 16 ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی زاہد محمود راں صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ،عاطف چاند بٹ جنرل سکریٹری ،میاں تنویر ساحل نائب صدر پرنٹ میڈیا ، سینئیر صحافی مرزا زبیر بیگ ،میڈم سامیع کھوکھر،میاں محمد یوسف اور پارلیمنٹ میڈیا گروپ تھیں جن کا بھرپور استقبال آرگنائزر ٹورنامنٹ انصر راٹھور کی جانب سے کیا گیا۔ زاہد محمود راں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کو کھیل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ نوجوان نسل میں کھیل جیسی سرگرمیوں کو ضرور متعارف کروانا چاہیے جس سے نوجوان ذہنی اور جسمانی قوت سے چاق و چابند رہتے ہیں اور خوشگوار ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔عاطف چاند بٹ اور میاں تنویر ساحل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور کھیل جیسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے ۔باقی تمام دوسرے صوبوں اور شہروں سے آنے والے نوجوان اور ٹیموں کو گوجرانوالہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مزید پرنٹ میڈیا گوجرانوالہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کے مابین آہم ہنگی اور حوصلہ افزائی کو پروان چڑھایا جائیں۔ میچ کے درمیان پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے سامنے تمام ٹیموں کو متعارف بھی کروایا گیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×