GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکی پولیس وین پر فائرنگ سے پولیس حراست میں خطرناک ملزم زخمی

کامونکی میں بہار شاہ قبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوار چار افراد کی پولیس وین پر فائرنگ ملزمان کی فائرنگ سے قتل ڈکیتی کا زیر حراست خطرناک ملزم انو نائی زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

تھانہ سٹی کامونکی پولیس قتل ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیر حراست ملزم انور عرف انو نائی کو اسلحہ کی ریکوری کے لئے لے کر جارہی تھی کہ بہار شاہ قبرستان کے قریب دوموٹرسائیکلوں پر چار مسلح افراد نے حملہ کردیا اور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کی تو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی تو ملزمان کی فائرنگ سے انو نائی شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ڈی ایس پی عامر ملک کے مطابق انونائی کے خلاف تھانہ سٹی میں ڈکیتی قتل سمیت گیارہ مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ حملہ آور ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔۔۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×