GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

ڈسکہ این اے 75میں پہلے بھی پی ٹی آئی جیتی تھی دوبارہ الیکشن میں بھی جیتیں گے ایس اے حمید ایڈووکیٹ

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) ڈسکہ این اے 75میں پہلے بھی پی ٹی آئی جیتی تھی دوبارہ الیکشن میں بھی جیتیں گے۔جہاں سے ن لیگ جیتی وہاں الیکشن شفاف اور جہاں تحریک انصاف جیتی وہاں ن لیگ کو ہر جگہ دھاندلی نظر آتی ہے اِن کو عقل کی عینک لگانے کی ضرورت ہے۔ن لیگ نے حکومتی اداروں کے خلاف غلط پروپیگنڈہ،دشنام طرازی اپنا مشن بنا رکھا ہے،جسے پاکستان کے سوا دنیا کے کسی ملک میں بھی گوارہ نہیں کیا جا سکتا۔اِن خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پیدا کردہ معاشی بحران اور قرضوں میں ڈوبی معیشت کو عمران خان نے بے شمار مسائل اور رکاوٹوں کے باوجود نہ صرف سنبھالا بلکہ دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اپنے پاؤں پر کھڑاکیا عوام وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اسی لیے ڈسکہ وزیر آباد ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیے ہیں انشاء اللہ ڈسکہ الیکشن جیتنے کی ان کی حسرت ہی رہ جائے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×