ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جاری روڈ سکیموں کا دورہ
گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جاری روڈ سیکٹر سکیموں کا دورہ ۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کو جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے اور معیاری میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں 100% معیاری میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے ٹیکسز اور حکومتی وسائل کو بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری میٹیریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے سول ہسپتال روڈ ، دستگیر روڈ ،کچہری روڈ کا خود دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) علی اکبر بھنڈر، ایم او میٹروپولیٹن کارپوریشن مسلم اور دیگر افسران شریک تھے۔