GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے ڈویژنل چیئرمین امن کمیٹی کو مراسلہ جاری کردیا.

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے ڈویژنل چیئرمین امن کمیٹی کو مراسلہ جاری کردیا، علماء سے ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ بارے عوام الناس میں آگاہی دینے کی اپیل

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ علمائے کرام کے نام جاری مراسلہ میں گزارش ہے کہ خطبات جمعتہ المبارک کے دوران اور دیگر مذہبی تقریبات کے موقع پر علمائے اکرام استقبال و احترام رمضان المبارک کے سلسلہ میں ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور اشیائے خورودونوش میں ملاوٹ کے خلاف اپنے نمازیوں اور عوام الناس کو شرعی اور اسلامی نقطہ نظر سے آگاہی دیں تا کہ برکات رمضان سے تمام لوگ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مراسلہ میں کہا ہے کہ غیر مسلم اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر اشیائے خوردونوش کے علاوہ تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پر بھی خصوصی رعایت دیتے ہیں۔ جبکہ مسلمان بلخصوص پاکستان میں مقدس تہواروں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ناجائز منافع خوری، مہنگائی اور ملاوٹ کی جاتی ہے اور ناجائز منافع خوری، لوگوں کے استحصال کے ساتھ ساتھ ایسے افراد اللہ سے رحمت و برکات بھی چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ علمائے کرام تاجربرادری اور کاروباری حضرات کو جائز اور مناسب منافع کے ساتھ مال کی فروخت کی تلقین کریں۔اللہ تعالیٰ کی رضا اس کی مخلوق کی بھلائی اس کے احکامات کی بجاآوری میں ہے اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اس سلسلہ میں بہترین موقع ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×