GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا رمضان بازار فتو منڈ چوک سیالکوٹ روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا رمضان بازار فتو منڈ چوک سیالکوٹ روڈ کا دورہ، مختلف سٹالز(آٹا ، چینی، کریانہ، پھل، سبزیاں، مٹن بیف، چکن، مشروبات، ہیلتھ ڈیسک ) اورشکایات سیل پرشہریوں کی شکایات بارے استفسار بھی کیا۔ رمضان بازار میں چکن زندہ 262 روپے میں سپلائی کرنے پر دوکاندار کی شکایت پر متعلقہ ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے، ۵ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین کو حکم دے دیا۔ کسی کو رمضان بازاروں مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز شبیر حسین بٹ بھی ہمراہ تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×