GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور دستیابی بارے جائزہ اجلاس

‏ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور دستیابی بارے جائزہ اجلاس، انچارج افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔ تمام رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور وافر دستیابی یقینی بنائیں افسران کو ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے چینی اور آٹے سمیت دیگر تمام اشیائے خوردونوش جن پر صوبائی حکومت کی طرف سے سبسڈی دی گئی ہے ان کی ڈیمانڈ، سپلائی، فروخت کا روزانہ ریکارڈ اور سستے بازار میں آنے والے ہر صارف کو فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ تمام انچارج افسران کو اپنے بازاروں میں صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورتمام محکموں کے عملہ و نگران سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×