GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈی سی گوجرانوالہ کی ہدایات پر تحصیل سٹی اور تحصیل صدر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پر تحصیل سٹی اور تحصیل صدر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں،25سے زائد غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل،مشینیں ضبط کر لی گئیں۔اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کامران حسین اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر)ساریہ حیدر نے محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، متعدد کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 25سے زائد غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کوموقع پر سیل کرتے ہوئے مشینوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آبادی جیسے علاقوں میں منی پیٹرول پمپس قائم کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے خطرہ کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایسے افراد جو ایسے غیر قانونی کاروباروں میں ملوث ہیں وہ خود رضا کارانہ طور پر ایسے کاروباروں کو ختم کردیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×