ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا دورہ کوٹ بارے خاں
گاؤں کو ماڈل ویلج کا درجہ’واٹر فلٹریشن پلانٹ’قبرستان کی چار دیواری کا حکم

گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا دورہ کوٹ بارے خاں’دورہ کے دوران ان کا استقبال گائوں کے معزز ترین بزرگ سینئر ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ)ملک منیر حسین اعوان ‘ملک اشتر اعوان نے کیا’ ملک منور حسین اعوان کی خصوصی کاوش سے کوٹ بارے خاں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا گیا ہے۔ اور گائوں کے لیئے ایک کمیونٹی سنٹر ،واٹر فلٹریشن پلانٹ ، اور فری ڈسپنسری کے قیام کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ قبرستان کی چار دیواری بھی شروع کروا دی گئی ہے۔اس موقع پر دیگرمعززین نے بھی ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ڈز