GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کا مشن جاری

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کہا ہے کہ اربن فاریسٹ پراجیکٹس کلین گرین پاکستان مہم کا حصہ ہے، شہر کو آلودگی سے پاک کرنا اور سرسبز و شاداب بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے، گوجرانوالہ شہر کو صاف اور سر سبز بنانا مشن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لینئر پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اکبر بھنڈر،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز گوجرانوالہ میاں عمر سلیم،ٹمبر مارکیٹ کے عہدیداران اور پارک کی تکمیل میں خصوصی معاون حاجی رمضان چشتی سمیت دیگربھی موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اربن فاریسٹ پارک کے قیام کا مقصد آلودگی کا خاتمہ اور شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اہلیان گوجرانوالہ کے لیے سیر و تفریح کے وسیع مواقع پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ان پارکس اور سہولیات سے استفادہ کریں اور ان کی حفاظت کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ضلعی انتظامیہ نے مختصر عرصہ میں شہر کے مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کی معاونت سے 3اربن فاریسٹ منصوبوں کو پایائے تکمیل تک پہنچایا ہے اسی طرح کے مزید 9پارکس و اربن فاریسٹ بنانے کے بھی منصوبہ ہے جسے عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اربن فورسٹ و لینئیر پارک عالم چوک (ٹمبر مارکیٹ)جی ٹی روڈعوام کے لیے خوبصورت تحفہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بینچ،روشنی کا انتظام اور پارک کو سیراب کرنے کے لیے پانی کا بھی مستقل بنیادوں پر انتظام کیا جا رہا ہے،حفاظت کے لیے عملہ بھی تعینات کیا جائے گا اور بیرونی اطراف کو خاردار تاڑ سے کور کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی دو اربن فاریسٹ (باغ فرحت اور باغ ثناء) منصوبے مکمل کیے ہیں اور ان منصوبوں کو ضلعی انتظامیہ نے سرکاری فنڈز خرچ کیے بغیر مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے پایائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے شہری کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان پارکس میں جا سکتے ہیں۔انہوں نے لینئیر پارک عالم چوک کے لیے وسائل اور فنڈز فراہم کرنے والے بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ قابل تقلید عمل ہے اور کارپوریٹ سوشل ریسپانس بیلٹی بھی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×