GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرغیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،20سے زائد منی پیٹرول مشینیں ضبط

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرغیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،20سے زائد منی پیٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں،آٹے میں مقررہ حد سے زائد نمی اور ناقص معیار پر تحصیل صدر میں واقع گجر فلر ملز کو 1لاکھ روپے جرمانہ عائد۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ ورکاں)رشد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر)ساریہ حیدر نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، متعدد کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 20سے زائد غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کوموقع پر سیل کرتے ہوئے مشینوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر نے فلور ملز کے دورے کیے اور آٹے کی کوالٹی کو چیک کیا جس پر ناقص کوالٹی کا آٹا پائے جانے پر گجر فلور ملز کو موقع پر 1لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،بعد ازاں انہوں نے تحصیل صدر میں موجود 7 بھٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں،ماحول دوست ذگ ذیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے 1بھٹہ کے مالک کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کاروبار کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،آبادی جیسے علاقوں میں منی پیٹرول پمپس قائم کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے خطرہ کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات مل کر کام جاری رکھیں، جہاں قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے فوری کاروائی کی جائے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد شہر وضلع کو اسموگ کی وباء، آلودگی سے پاک ماحول اور شہریوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×