GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈی سی ان ایکشن’کرپٹ ورشوت خور پٹواری رانا اشفاق طلب پٹواری نے رقبہ ٹرانسفر کرنے کیلئے70ہزار روپے رشوت وصول کی’مدعی مقدمہ

گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)رشوت اور اختیارات سے تجاوز کرنے قلعہ دیدارسنگھ پٹواری کیخلاف ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر صدر’تحصیلدار اورپٹواری کو طلب کرلیا۔پٹواری رانامحمد اشفاق کی مبینہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کیخلاف علاقہ مکینوں محمدیوسف’احتشام الحق’محمد اصغر’احمد ظفر’قمر عباس’محمد شفیق’رانا بلال احمد’محمد فہد اور محمد فاروق وغیرہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حلقہ پٹواری رانا محمد اشفاق انتہائی کرپٹ اور رشوت خور ہے جو انتقال وراثت اور فرد اجراء کے ہزاروں روپے رشوت وصول کرتا ہے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے محمد یوسف سے اس کا رقبہ ٹرانسفر کرنے کیلئے 70ہزار اور بعد ازاں تبادلہ انتقال کیلئے20ہزار روپے رشوت وصول کی ہے تاہم زائد رشوت کی وصولی بارے جب پٹواری سے شکایت کی تو اسکا کہنا تھاکہ وہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کو بھی باقاعدہ حصہ دیتا ہے اس لیے وہ اپنی مرضی سے رشوت وصول کریگا تاہم ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے متاثرین کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر’تحصیلدار اور حلقہ پٹواری جوابدہی کیلئے طلب کرلیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×