GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ! بی ایچ یو کی اراضی قابضین سے واگزار،عرصہ دراز سے قائم حویلیاں مسمار

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سہیل اشرف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال کی زیرنگرانی سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے ریونیو آفیسر نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بی ایچ یو ببر کی2کنال16مرلہ2فٹ جگہ واگزار کرالی سرکارئ بنیادی مرکز صحت ببر کی جگہ پرناجائز قابضین محمد صدیق، نعیم وغیرہ نے عرصہ دراز سے مویشیوں کے لیےحویلیاں قائم کرکےقبضہ کرلیاتھا ریونیو آفیسر نے آپریشن کرتے ہوئے  سرکاری جگہ پر موجودحویلیاں وغیرہ گرا دی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی قیادت میں ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی بااثر افراد کا اثر قبول کیاجائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×