GW TV

Gujranwala Based News

صحت

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ہر دلعزیز ڈاکٹر فضل الرحمن کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منور حسین نے انہیں مبارکباد دیتے ہو ئے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ہر دلعزیز ڈاکٹر فضل الرحمن کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منور حسین نے انہیں مبارکباد دیتے ہو ئے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فضل الرحمن انتہائی محنتی، ملنسار، فرض شناس اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ دکھی انسا نیت کی خدمت کے لئے درد دل کاجذبہ رکھتے ہیں – انہوں نے ان کی تعیناتی پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اپنے وسیع تجربہ اور خدا داد صلاحیتوں کی بدولت ہسپتال کے نظام کو بہترین انداز میں چلائیں گے-
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن نے بتایاکہ میں اللہ تعالی کا شکر گذار ہوں کہ جس نے مجھے مریضوں کی خدمت کا موقع دیا – انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی دنیا و آخرت میں بھلائی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ہسپتال میں داخل اور آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی – انہوں نے اس امر کا اعادہ کیاکہ بطور ایم ایس ہسپتال کو ایک مثالی ادارہ بناؤں گا عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اگر کسی کو کو ئی بھی پرابلم ہو میرے پاس آئے انشاء اللہ ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور سکیورٹی گارڈز کو واضح کر دیا ہے کہ کسی مریض کے لواحقین سے بد تمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی – انہوں نے کہاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ شفیقانہ رویہ اپنائیں اور ان کی خدمت کرکے دعائیں لیں –

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×