GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ! ڈائریکٹر ہیلتھ گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

نوشہرہ ورکاں ! ڈائریکٹر ہیلتھ گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، ہیلتھ کونسل کے فنڈ میں مبینہ گھپلے کی تحقیقات کی، ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے فنڈ میں گھپلے کی خبروں کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر نصرت ریاض نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے لیبر روم میں ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور اس سے متعلقہ مالی ریکارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے عملہ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ لیبر روم میں نو لاکھ روپے سے ہونے والی کی تزئین و آرائش کی میرٹ پر انکوائری ہو گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×