GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر لائن ڈسپلن قائم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں

چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق کی احکامات پر جی ٹی روڈ پر لائن لین ڈسپلن قائم کرنے کے لئے ڈی ایس پی صاحبان اور سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ابتدائی طور پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے کے لئے سلو موونگ وہیکلز،موٹر سائیکلز اور رکشہ ھائے کو انتہائی بائیں لین میں چلنے کے لئے آگاہی دی جائے گی۔اس سلسلہ میں آج سے جی ٹی روڈ پر کوننگ کر کے ھدایاتی بورڈز کے ساتھ شہریوں کو آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک بہاؤ میں بہتری کے لیے ٹریفک ڈسپلن قائم کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔سلو موونگ وہیکلز کے بائیں لین میں چلنے سے حادثات پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ایجوکیشن ٹیم بھی شہریوں کی رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود رھے گی۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی ایجوکیشن ٹیم شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی دے رہی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×