GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ضلعی انتظامیہ کا حافظ آباد روڈ پرصفائی کے انتظامات کا جائزہ صفائی کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پرانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’عمران خالد میر

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کا حافظ آباد روڈ پرصفائی کے انتظامات کا جائزہ’صفائی کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پرانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ان خیالات کااظہار سرپرست اعلیٰ پریس کلب تحصیل عمران خالد میر’چیئرمین حسیب آصف پندھیر’صدر حماد المعروف بٹو ڈار نے دوران گفتگو کیا’انہوںنے کہاکہ جب ہماری بہنیں ‘بیٹیاں بزرگ اور بچے عالم چوک سے کوٹ اسحاق تک سڑک پر کھڈوں اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے اذیت ناک حالات سے گزر رہے ہوتے تھے ہمیںدلی دکھ ہوتا تھا’ جس پر ہم نے حکام بالا تک میڈیا کے ذریعے آواز کو پہنچایاہمیں اس پر خوشی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے حافظ آباد پر صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے’علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا مسئلہ حل کروانے پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ ‘ ڈی سی او گوجرانوالہ سہیل اشرف اور اے سی صدر ساریہ حیدر کو خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×