GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں کا دورہ

نوشہرہ ورکاں ! ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز نے ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر فہد احمد مختار کے ہمراہ تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے انہیں سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی انہوں نے صدر بار چوہدری محمد عاقل ڈھڈی کے مطالبہ پر وال تھرو گیٹ، بیریئر، سیکورٹی کے لئے مزید پولیس جوان، واچ ٹاور، چھت پر مورچہ، کچہری روڈ پر ایلیٹ فورس کا ناکہ، احاطہ کچہری میں رات کے وقت روشنی کا معقول انتظام سرچ لائٹس کی تنصیب سی سی ٹی وی کیمروں کی ہمہ وقت کارکردگی کو یقینی بنانے اور کچہری کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کرنے کی ہدائت کی انہوں نے تحصیل کچہری کی سیکورٹی کمیٹی بنانے کی بھی ہدائت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×