GW TV

Gujranwala Based News

صحت

ڈاکٹر سیدہ اسماء احسن کی کرونا کے باعث شہادت انتہائی تکلیف دہ ہے۔پی ایم اے گوجرانوالہ

"سابق نائب صدر پی ایم اے ڈاکٹر سیدہ اسماء احسن کی کرونا کے باعث شہادت انتہائی تکلیف دہ ہے۔پی ایم اے گوجرانوالہ”

ُمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء میں روز بروز ہونیوالا اضافہ خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔آنیوالا وقت مزید بھیانک ہو سکتا ہے۔پی ایم اے گوجرانوالہ کی سابق نائب صدراور سنئیر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سیدہ اسماء احسن کی وفات پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بہت بہادر، شفیق،نیک اور کمیونٹی کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی تھیں۔ ڈاکٹر صاحبہ کی پی ایم اے گوجرانوالہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
ٓاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف جمال نے کہا کہ مرحومہ کافی دن تک کرونا سے نبر د آزما رہیں لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔ ڈاکٹر صاحبہ اعلی شخصیت کی مالک تھیں اور اُن میں وہ تمام صفات موجود تھیں جو ایک اچھے ڈاکٹر میں ہونی چاہیں۔وہ ایک خدا ترس،مریضوں کی خدمت گزار اور پروفیشنل ڈاکٹر تھیں۔ وہ پی ایم اے گوجرانوالہ میں ہمیشہ متحرک رہیں۔گوجرانوالہ کی ڈاکٹر کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ڈاکٹر اسماء احسن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کروباء کے باوجود دن رات لوگوں کی خدمت کرنے پر ہم تمام ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میڈیا سیل،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×