GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈاکٹر عامر علی حسین خاںچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منتخب’نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر عامر علی حسین خاںچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منتخب’نوٹیفکیشن جاری
آپ ڈائریکٹرفرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں’سیاسی وسماجی حلقوں کی مبارکباد
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈاکٹر عامر علی حسین خاں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منتخب’نوٹیفکیشن جاری’آپ ڈائریکٹرفرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں’سیاسی وسماجی حلقوں کی مبارکباد’تفصیلات کے مطابق علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر علی حسین خاں کو حکومت کی جانب سے گوجرانولہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جس پر علاقہ معززین نے مبارکبادیں پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوںکا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ میں نے ہمیشہ عوامی مسائل کومدنظر رکھا اور آئندہ بھی رکھوں گا میرے سینئرز نے مجھ پر جو اعتمادکااظہارکیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا’یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد عامر اس سے پہلے سابق ڈرائریکٹرفرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب اور ڈی جی سول ڈیفنس ڈائریکٹر نیشنل سائنس ایجنسی اسلام آبادکے طور پر اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں


لدھیوالہ سب ڈویژن میں تعینات میٹر انسپکٹر منیر بھٹی کمائو پتر بن گیا
رشوت کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کو ہراساں کرنے لگا،حکام نوٹس لیں،علاقہ مکینوں کی اپیل
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)لدھیوالہ وڑائچ سب ڈویژن میں تعینات میٹر انسپکٹر منیر بھٹی کما پتر بن گیا، رشوت کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کو ہراساں کرنے لگا تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ سب ڈویژن میں تعینات منیر عرف منیرا بھٹی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے افضال نامی شہری سے میٹر آہستہ چلنے ہراساں کر کے پر دس ہزار رشوت لی جب اس بات کا سماجی شخصیت محمد عمران کو معلوم ہوا تو میٹر انسپکٹر منیر بھٹی کو پوچھا جس پر وہ آگ بگولہ ہو کر شریف شہری محمد عمران کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہنے لگا کہ تمہارا میٹر چیک کر کے پانچ لاکھ بل بھجوائوں گا تو تمہیں سمجھ لگ جائے گی، جس پرمحمد عمران نے محکمانہ کارروائی کے لئے چیف آفیسر اور ایف آئی اے کو منیر بھٹی کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×