GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان

نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی معیاد ختم کرکے پاکستان سے اپنا آخری رشتہ بھی توڑ دیا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

گوجرانوالہ ڈسکہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی معیاد ختم کرکے پاکستان سے اپنا آخری رشتہ بھی توڑ دیا ہے اور اپنی بیرون ملک دولت کے انبار کو پاکستان پر ترجیح دی ہیں لیکن آئین اور قانون کے تحت انہیں پاکستان واپس لایا جائے گا اور انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کے پاکستان کی تاریخ میں یہ تبدیلی دیکھنے میں رہی ہے کہ ضمنی انتخابات میں مخالفین کو کھلا میدان دیاگیا.جو تماشا سندھ میں ہوا, جمہوریت کے چمپئن نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ جو انتقامی کارروائی کی.اس نے مخالفین کو بے نقاب کیا ہے پنجاب میں شاہی خاندان کے درباری غلامی کا طوق پانے والے جانشینوں اپوزیشن نے نوٹوں کی بوریاں کھول رکھی ہیں جنہیں قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے معزز رکن کو اس لئے ہتھکڑی لگائی گئی کہ اس نے سیٹنگ حکومت کی کارستانیوں کو بے نقاب کیا ہے.پنجاب میں جعلی راجکماری اور ظل سبحانی کے حواری اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہے.پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو کھلا میدان دیکر جمہوریت کی آبیاری کی ہے.الیکشن کی آڑ میں نوٹوں سے لوگوں کے ضمیر کا سودا کیا جاتا رہا.این اے 75کے الیکشن کو جعلی راجکماری نے جنگ سے تشبیح دی. ہم الیکشن نہیں , مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ڈسکہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حق اور سچ کی فتح ہوگی۔ہم ڈسکہ میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔اداروں کو ان کے قدموں پر کھڑا کرینگے.این اے 75میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگاجو تماشا سندھ میں ہوا, جمہوریت کا چمپئن ہونے کا دعوی کرنے والوں نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ انتقامی کارروائی کی ایک نظریہ کرپشن اور دوسرا کرپشن کا خاتمہ کرکے آنے والی نسل کےلئے خوشحال پاکستان سے جڑا ہوا ہے
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں :بھرپور اکثریت سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی اور مفاد پرست ٹولہ کو شکست فاش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی ہے اور بھرپور سپورٹ کر رہی ہے چوہدری پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کی قیادت میں الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کیلئے جعلی راجکماری جاپہنچی۔جعلی راجکماری اس دکھ میں مبتلاہے،ان کے بھائی، والد تمام اہل خانہ لاپتہ ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف پاکستان نہیں آنا چاہتے۔ راجکماری بھی باہر جانے کیلئے بے چین ہے پاکستان میں جدید میڈیکل سہولیات موجود ہیں، یہ بھی فرار ہونے کے ڈرامے کی قسط ہے جسے فلاپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ہر محب وطن پاکستانی کی شناخت ہے۔ لیکن جن کا تعلق مودی سے ہو انہیں پاسپورٹ سے فرق نہیں بنتا۔ :73 سال سے جس سسٹم کو پروان چڑھا رہے تھے اور ہر ادارے میں اپنے درباری اور حواری گھسا رہے تھے۔کرپٹ عناصرکا باہر جانا ہمارے اپاہج سسٹم کی نشاندی کرتا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×