GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

حکومتی احکامات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کودوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

پریس ریلیز مورخہ 18-05-2021
گوجرانوالہ :
حکومتی احکامات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کودوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔سہیل فاضل

کرونا وائرس کے بڑھتے خطرا ت کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

گورنمنٹ کی طرف سے جاری شدہ کرونا ایس او پر سخت عمل درآمد کروایا جائے گا۔

شہری مزید رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔سی ٹی او

گوجرانوالہ(شفیقجٹسے ) حکومتی احکامات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کودوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل نے بتایا کہ ابتدائی طورپر کرونا وائرس کے بڑھتے خطرا ت کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا جس کو اب کرونا ایس او پی پر سخت عمل درآمد کرواتے ہوئے کھول دیا گیا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کی بابت تمام امور جن میں انٹر نیشنل لائسنس ،ڈپلیکیٹ لائسنس،تجدید لائسنس،فریش ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر لائسنس ،تما م لائسنس پراسس فعال کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں شہری کسی بھی قسم کی مزید رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔سی ٹی او نے امیدواران کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہری ماسک کا استعمال کریں،سماجی فاصلے کو برقرار رکھیںاور گورنمنٹ کی طرف سے جاری شدہ ایس او پی عمل کریں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×