GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

سرکل پولیس نوشہرہ ورکاں کا ماہ اگست میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

نوشہرہ ورکاں! ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر کی قیادت میں سرکل پولیس نوشہرہ ورکاں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ماہ اگست میں تین ڈکیت گینگ سے لوٹا ہوا 23 لاکھ 50 ہزار روپے موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ مال برآمد کی 36 اشتہاری ملزمان 62 عدالتی مفرور گرفتار کئے اور 161 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی کی جبکہ مختلف مقدمات میں سولا لاکھ 67 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا منشیات فروشوں سے ساڑھے تیرہ کلو چرس 165 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے 63 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایمانداری اور خلوص نیت سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کے جاندار کردار کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے کوشاں رہیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×