GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کا احسن اقدام

ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کا احسن اقدام
کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا کانسٹیبل ابرار حسین کے لئیے ایک لاکھ روپے دئیے :
ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کا انتہائی احسن اقدام پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کے کانسٹیبل ابرار حسین جو پٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہوگیا جوکہ ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن نے پہلے ویلفئیر فنڈ سے 50ہزار روپے کانسٹیبل ابرار حسین کو دئیے اب اپنی طرف سے 01لاکھ کانسٹیبل ابرار حسین کو دئیے جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ سیالکوٹ عتیق الرحمن
ابرار حسین کے گھر گئے اور انکی خیریت دریافت کی اور ایک لاکھ روپے ایس ایس پی شجاعت علی رانا کی طرف سے اور 10ہزار روپے اپنی طرف سے ابرار حسین کو دئیے
ایس ایس پی پٹرولنگ شجاعت علی رانا کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان میری فیملی کی طرح ہیں انکی ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جائے گا ہم انکی ویلفئیر کے لئیے ایسے اقدام کرتے رہیں گے پٹرولنگ پولیس کے جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں
انکی جان اور صحت کا خیال رکھنا ہماری اؤلین ترجیح ہے
ایس ایس پی پٹرولنگ شجاعت علی رانا نے کانسٹیبل ابرار حسین کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اللہ پاک جلد از جلد صحت و تندرستی عطا کرے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×