GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان تعلیم

تمام کلاسوں کے امتحانات اس بار ہر صورت ہوں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلہ

تمام کلاسوں کے امتحانات اس بار ہر صورت ہوں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلہ

پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ—
وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحانات پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

حکومت نے کرونا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے جبکہ رزلٹ میں تاخیرپر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

چھٹیوں کے حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے خودکریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×