GW TV

Gujranwala Based News

تعلیم نوشہرہ ورکاں

کرونا وائرس کی وجہ سے 40 فیصد بچے سکول چھوڑ کر والدین کا ساتھ دینے لگے ہیں اس سلسلہ میں داخلہ مہم…….

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)داخلہ مہم کا مقصد ملک سے ناخواندگی کو دور کرکے خواندگی کو فروغ دیناشامل ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا اور باشعورمعاشرہ تشکیل پاسکے،قوم اندھیروں سے نکل کر علم کی روشنی حاصل کرسکے،داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں آئمہ کرام اور سول سوسائٹی حکومت کا ساتھ دے،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل(ایلیمنٹری) گوجرانوالہ خضریٰ زبیر نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر2محلہ باٹھ نوشہرہ ورکاں میں ممبران سکول کونسل اور ٹیچرز سے میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال کوروناکی وجہ سے 40فیصد بچے سکول چھوڑ کر بے روزگاری کی وجہ سے والدین کا ساتھ دینے کیلئے روزگار کیلئے مختلف کاموں پر چلے گئے تھے،ان بچوں کو واپس سکول لاکر انکی تعلیم کو جاری رکھنا اور چائیلڈ لیبر سے چھٹکارہ حاصل کرناہے تعلیمی چمپیئن داخلہ مہم کے سلسلہ میں آگاہی مہم پر پرجوش طریقہ سے چلائیں،انہوں نے کہاکہ ب فارم کا مقصد سکولوں سے بوگس داخلوں کا قلعہ قمع کرنا ہے بعض سکولوں میں ٹیچر اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے بوگس داخلوں کا سہارا لیتے ہیں ب فارم کی وجہ سے ایسا کرنا ناممکن ہوسکے گا، سکول کونسل ممبران ہمارے دست وبازو ہیں انکے تعاون سے ایلیمنٹری سکولز گوجرانوالہ کو ملنے والا39ہزار بچوں کا ٹارگٹ پورا کرلیں گے،تعلیمی چمپیئن مشرف حبیب اور میاں شوکت علی وائس چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے سکول میں بچوں کی زیادہ تعداد اور ٹیچرزو کلاس رومز کم ہونے پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہاکہ زیادہ تعداد کی وجہ سے سکول کو دو شفٹوں میں تبدیل کردیا جائے اور تمام تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،حکومت کی تمام تر توجہ داخلہ مہم پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے امتحانات 18مئی سے شروع ہونگے اس موقع پر ڈی ڈی ای اوحنا اقبال، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر الطاف حسین بھٹی،وائس چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میاں شوکت علی اور ہیڈ مسٹریس مس رقیہ و ٹیچرز موجود تھیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×